لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے "ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن" کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی امور کے لیے سٹیبل کوائن سلوشنز (Stable Coin Solutions) کے نفاذ پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل  سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہتے ہوئے پنجاب کو ڈیجیٹل انوویشن کا علاقائی لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اور مالیاتی اشتراک کار سے متعلق جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن تجارت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمبڑیال، وزیر آباد، سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، اور صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی

انہوں نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ وہ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں حکومت کی معاونت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ستھرا پنجاب مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں نواز شریف سے مشاورت
  • بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے: مریم اورنگزیب
  • پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے:مریم نواز
  • لاہور کو ” ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دے دیا گیا ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ