پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستانی صحافیوں ، سوشل میڈیا صارفین نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن کا کچا چٹھا کھول دیا
الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے
پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے انٹرنیٹ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی جھوٹے بیانیے پر بھارتی میڈیا کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بد ترین شکست دی۔ پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے ۔ایکس (ٹویٹر) پر پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے #ModiExposed #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed ، چلائے اور یہ ٹرینڈز سوشل میڈیا پر ٹرینڈینگ میں ہے ۔ پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی اور پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا جبکہ دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئیں۔متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بھارتی پروپیگنڈے بھارتی میڈیا سوشل میڈیا میڈیا پر
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔