2025-04-26@21:10:01 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بھارتی پروپیگنڈے»:
پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے انٹرنیٹ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی جھوٹے بیانیے پر بھارتی میڈیا کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بد ترین شکست دی۔ پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، جس کا پاکستانی میڈیا نے بھرپور جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ آذربائیجان کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خواجہ آصف دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔ نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین...

اسلام آباد میں سفارتی محاذ گرم ، دفتر خارجہ میں ہنگامی بیٹھک ،پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول غیر ملکی سفیروں کے سامنے کھول دیا
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو پاہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ الزامات محض سیاسی مقاصد کے لیے گھڑے گئے ہیں۔ آمنہ بلوچ نے خبردار کیا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹائی جا...
پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے مقبوصہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے پاکستان کے حوالے سے اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا یے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈرامہ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔عالمی برادری میں مودی حکومت کے نام نہاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر بھارت کی ہر حکمت عملی...
مقبوضہ کشمیر میں حملہ: ماہرین نے بھارت کی ناکامی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر اہم سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔رپورٹ کے مطبق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاو، سچ چھپاو اور اپنی عوام کو بیوقوف بناو، ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے...

پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔۔۔۔بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب
لاہور ( طیبہ بخاری سے )بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔ اہم تفصیلات ملاحظہ کیجیے کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، بھارتی خفیہ ایجنسی" را" سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا،اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے #PakSponsoredTerrorٹوئٹس کا آغاز کر دیا۔واقعے کے 30 منٹ سے 60 منٹ میں بی جے پی لیڈران جے پی نڈڈا اور امت شاہ نے ٹوئٹس...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے منافقت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان حقائق کے برخلاف اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی روایتی بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے بلکہ بھارت کی سرحد پار جبر کی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی حربہ ہے۔...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔...