بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ: وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اور اس کے بعد ہونے والی بھارتی پروپیگنڈے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک وفد یورپی ممالک، ایک امریکا اور ایک روس جائےگا، وفود کی جانب سے دنیا کو صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔
واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو آپریشن ’سندور‘ کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارت کی روایتی جنگ میں برتری کی خوش فہمی دور ہوگئی، امریکی وزیر خارجہ نے کال کرکے ہمیں کہاکہ بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو کہاکہ اگر بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، لیکن اگر دوبارہ حملہ کرےگا تو جواب دیں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے غلط بیانی کی گئی ہے کہ اس کی ایئرفورس نے پاکستان کا ایف 16 مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے جنگ کے دوران مسلسل غلط بیانی سے کام لیا، جسے ہم نے بے نقاب کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، اور پانی روکنے کا بندوبست راتوں رات ہو بھی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے
انہوں نے مزید کہاکہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ملٹری لیول پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار امریکا بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ روس شہباز شریف منظوری وزیراعظم پاکستان وفود وی نیوز یورپی ممالک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکا شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفود وی نیوز یورپی ممالک انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ بھارت نے وفود
پڑھیں:
بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہے: حنا ربانی کھر
حنا ربانی کھر—فائل فوٹوسابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نےبھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت بدمعاش ریاست ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کی بھارتی کوشش پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی سے بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر امریکا کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کسی فضائی جنگ میں رافیل طیارے گنوائے ہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بھارت جنگ میں پاکستان سے ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر امریکا کو مسلسل جھٹلا رہا ہے۔