2025-04-28@15:42:13 GMT
تلاش کی گنتی: 46
«نے کہاکہ بھارت»:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجیں کھڑی ہیں، چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے انٹرویو میں یہ نہیں کہاکہ 2 سے 3 روز میں جنگ چھڑ جائےگی، میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے...
سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب...
اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نلکے کا پانی تو نہیں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں جو مرضی سیاسی اختلافات ہوں، ملک کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں، پاکستان بھارت جیسے منہ زور فرعونوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کے فوراً بعد الزام پاکستان پر لگا دیا لیکن اس بار دنیا نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے جبکہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔ فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نکلے کا پانی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ہم ایک قوم ہیں اور نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔علمائے کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملک میں وحدت کو پیدا کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ اس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ان دونوں ممالک کو ہی نقصانات اٹھانا پڑیں گے، لیکن بھارت کو اس ساری صورتحال کے سبب کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ بھارت کی تجارت کتنی متاثر ہوگی؟ معاشی تجزیہ کار راجا کامران نے بتایا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بیان احمقانہ، ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،امیرمقام
سوات:وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا امیر مقام نےکہاہےکہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بیان احمقانہ ہیں یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اس کو یک طرفہ ختم نہیں کیا جاسکتا ،ہم انڈیا کی ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے کہاکہ درجنوں خاندانوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کو اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہو اور ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہو ، مٹہ سوات سے آج تبدیلی کی جو ہوا چلی ہے انشاءاللہ یہ آگے پورے صوبے پھیل کر انقلاب لیکر...
امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن نے اسے بے نقاب کردیا ہے اور اب پوری دنیا حقیقت سے آشنا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت نے مسلمانوں کے گھروں کو گرانا اور پہلے سے لاپتہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا شروع کردیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماضی کا ذکرکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ان کی پوری سیاست مسلم دشمنی اور مذہبی انتہاپسندی پرمبنی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کا...
وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہہ کر الٹا پانی کھول دیا، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بہترین مؤقف اپنایا۔ چکوال کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بہترین قدم اٹھایا، دنیا کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ساری چیزیں فکس تھیں۔...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔...
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا...

میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم آپ کا سانس بند کریں گے، میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے، ہندوستانی قوم کو فیصلہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک معاہدہ نہیں،سندھ طاس معاہدے کی ثالثی ورلڈ بینک نے کی، عالمی ضمانتیں موجود ہیں،معاہدے میں واضح ہے کوئی فریق معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی،ان کاکہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات کاحل بات چیت کے ذریعےہی ممکن ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا،لیگی رہنما نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی...
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں، بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔ Post Views: 1
بھوپال میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ضلع کلکٹر سندیپ جی آر نے بتایاکہ علاقے میں ماحول کشیدہ رہا، پولیس کی بھاری نفری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھی۔انہوں نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شاہوال، اے ایس پی لوکیش سنہا اور ایس ڈی پی او پرکاش مشرا سمیت سینئر حکام صورتحال کی نگرانی کے لیے علاقے میں تعینات ہیں۔ضلع کلکٹرنے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔ یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔ واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ دونوں آئی جیز 16اپریل کو 11بجے عدالت پیش ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ آپ کے ساتھ یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے،آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں،یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتہ ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے،لاپتہ...
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانیہ دوطرفہ ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ امن اور تعاون کے امکانات کو بھی معدوم کرتا ہے، اِسے رکنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھارت کا جعلی مظلومیت کا ڈرامہ اُس کی پاکستان میں دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے مظالم کو نہیں چھپا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں جاری کیا ہے۔ مودی نے لیکس فریڈمین کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں کہاکہ دنیا میں ہونے والی دہشتگردی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ افسوس کے ساتھ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے، کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔ جعفر ایکسپریس سانحہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید انہوں نے کہاکہ آپریشن کے...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا،...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل اہم بیان دیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ سمی فائنل میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے، یہاں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تماشائیوں کرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ شائقین کو خاموش کرانے نہیں، کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل میں بھارت سے...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے اچھا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ 280 کے قریب رنز اسکور کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ محمد رضوان نے کہاکہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہم وکٹیں گنوانے کی وجہ سے 241 رنز تک محدود رہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے...
دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شمبھن گل نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ارادے ظاہر کردیے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف شمبھن گل نے کہاکہ پریشر برداشت کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔ انہوں نے کہاکہ اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل...
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل رانا انصار نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت چاہتا ہے اس کو نئے سرے سے موڈیفائی کیا جائے،مارچ 2023 سے پاکستان بھارت سے خط و کتابت میں لگا ہوا ہے، پاکستان اس سلسلے میں خطوط لکھ رہا ہے، وہاں سے کوئی جواب نہیں آرہا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی وسائل کے سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کے افسر سے تحریری جواب مانگ لیا۔نوید قمر نے کہاکہ منسٹر کو یہاں ہونا چاہئے تھا، جس پراسپیکر نے سیکرٹری آبی وسائل کو بھی طلب کرلیا۔ سندھ طاس معاہدے سے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ (فنکشنل) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ چودھری ظفر اللہ آرائیں، عوامی تحریک کے الطاف خاصخیلی، ایس یو پی کے غفار چانڈیو، عبدالسمیع چانڈیو، محبوب ابڑو اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری 2024 کے الیکشن کے لیے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی گئی ہے، موجودہحکومت نے عوام کو بے روزگاری اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے جو مہنگائی کنٹرول کرنے کا وعدہ کیاتھا وہ ایک سال میں وفا نہیں...
اسلام آباد(وقائع نگار)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں ،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے یوم کشمیر پر کشمیری قوم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرابھرتا سورج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی امید اور ہرڈوبتا سورج بھارتی تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری آج بھی روز اول کی طرح جذبہ حریت سے سرشار اور برسرپیکار ہیں،ہرابھرتا سورج آزادی کشمیر کی امید جبہ ہرڈوبتا سورج کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ نام نہاد سیکولرازم بھارت کے کھوکھلے اورمکارانہ دعوؤں کی داستان کے سوا کچھ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے) بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کی ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے۔ یوم کشمیر کے موقع پر حیدرآبا دمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں ۔ ہزاروں بے گناہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے ، بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری جن میں نوجوان اور بچے بھی شامل ہیں جیلوں میں اذیت کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر روز اول سے پاکستان...

ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،سلمان اکرم راجہ کے دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میں بھارتی آرمی ایکٹ اور پاکستان کے آرمی ایکٹ کا تقابلی جائزہ پیش کرنا چاہتا ہوں،ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیل ٹریبونل میں جاتی ہے، ٹریبونل اپیل میں ضمانت بھی دے سکتا ہے، شفاف ٹرائل کا حق ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہاکہ آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کو حق ِ خود ارادیت اور رائے شماری کا حق نہ دلوانا اس عالمی فورم کی ناکامی اور مسلمانوں کے حوالے سے دہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمااور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات والی نہیں،دھرنوں اورنومئی والی جماعت ہے،انہوں نے مذاکرات کو سرکس بنادیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بہترہوتاپی ٹی والے ہماراجواب لے لیتے۔ ہوسکتاہے کہ ہماراجواب پی ٹی آئی والوں کی خواہشات کےمطابق ہو۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹرگوہرنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدمذاکرات ختم کرنے اعلان کردیا، پی ٹی آئی والے مایوسی کاشکارہیں، اس جماعت میں فیصلہ سازی کے عمل کافقدان ہے،بھانت بھانت کی بولیاں بولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مذکرات کوسرکس بنادیا، ان کی مذاکراتی کمیٹی کاروزانہ نیاموقف ہوتاہے،مذاکرات کے دوران یہ کچھ کہتے ہیں اور باہرآکرکچھ اورکہتے ہیں،یہ مذاکرات والی نہیں،دھرنوں اورنومئی والی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ احتجاج کریں لیکن ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار اپوزیشن کے ساتھیوں سے کہاکہ عوام کے مسائل پر بھی بات کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اگر خود پر مقدمات کا شکوہ ہے تو ہم بھی ماضی میں اس دور سے گزر چکے ہیں۔ 2014 میں جب میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہا تھا تو پارلیمنٹ پر دھاوا بولا گیا اور مجھے پیغام بھجوایا گیا کہ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل کے اندر نہیں ہونا چاہیے، حدود سے تجاوز کرنے والے اپنے رویے پر نظرثانی کریں کیونکہ سیاستدانوں کے رویے کی وجہ سے ہی پارلیمان بے معنی ہوگیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، نظام نہیں چل سکےگا، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت کا مدت پوری کرنا الگ اور جائز نا جائز ہونا الگ بات ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بہتری کے لیے ہمیں اپنے الیکشن کو بہتر کرنا ہوگا، ہم سیاست میں مذاکرات کے قائل ہیں، کیونکہ...