چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں۔

’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ بعد میں بھارت پروپیگنڈا کرے گا۔ نریندر مودی کی قسمت میں خواری لکھی جا چکی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو ایکشن کمیٹی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا گیدڑ بھبکیاں مار رہاہے، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی جانب سے یکجہتی کا پیغام خوش آئند ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق انتہائی دیانتدار آدمی ہیں جن کے آنے سے بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان یاد دلاتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں نوجوان نسل کو دشمن بھارت کے اصل چہرے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اسپانسرز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سال پاکستان کے لیے بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ اسلام کے نام پر دو ریاستیں قائم ہوئی ہیں، ایک طیبہ اور دوسری کا نام پاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ دفاعی معاہدہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، اور مقدس مقامات کی حفاظت ذمہ ہمیں ملنا پاکستان کے لیے بڑا انعام ہے۔

’پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے پیچھے سالوں کی محنت ہے‘

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے پیچھے سالوں کی محنت شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اسے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو پروٹروکول دیا وہ ہمارا سفارتی معرکہ حق تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا پاکستان سے جنگ اور امن کا سبق لے گی۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور نیتن یاہو نے دنیا کو یرغمال بنانے کے لیے انسانیت کا قتل عام اور دہشتگردی کو فروغ دیا۔ اگر مسلم ممالک کا نیٹو طرز کا کوئی اتحاد بنتا ہے تو یہ دنیا میں امن کے لیے ہوگا، اور اس کا سہرا حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہزادہ محمد بن سلمان کو جائے گا۔

’اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں‘

چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور وہ ہمیشہ اپنے وطن کا سوچتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو پاکستان کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا دم توڑ گیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بطور سپہ سالار اپنا حق ادا کیا۔

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ معرکہ حق اور معرکہ سفارتکاری کے بعد اب معرکہ معاشیات کی طرف بڑھنا ہوگا، اور ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری لانی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم یورپ میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائےگا۔

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ ہمارے خلاف دنیا میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک نہیں، لیکن 10 مئی کے معرکہ حق اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر

’سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز‘

انہوں نے تجویز دی کہ سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے تاکہ انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب اوورسیز پاکستانی خود بھی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے جبکہ بیرون ملک سے سرمایہ کار بھی لائیں گے۔ دنیا دیکھے گی کہ یورپ کے بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر امن و امان بھارتی افراتفری پاکستان سعودی عرب معاہدہ پرویز اقبال لوسر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سرمایہ کار سرمایہ کاری فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی افراتفری پاکستان سعودی عرب معاہدہ پرویز اقبال لوسر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سرمایہ کار سرمایہ کاری فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز پرویز اقبال لوسر میں سرمایہ کاری انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل پاکستان کے کے پیچھے معرکہ حق کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع