پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر بازی پلٹ دی، آئندہ بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملےگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، 10 مئی کی صبح جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کال آئی تو وہ پرسکون اور پُراعتماد تھے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے بہترین حکمت عملی سے ثابت کیاکہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں، ہمیں چیلنجز کو قبول کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہاکہ ایئرچیف مارشل نے بھارتی طیارے گرا کر اپنا پیشہ ورانہ کمال ثابت کیا، ایئرفورس نے بھارت نے 7 اہم اہداف کو نشانہ بنایا جو بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکا اور دیگر دوست ممالک کی سیز فائر کی درخواست کو قبول کیا، ہم نے پہلگام واقعہ پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے، حکومت اور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران بھارت کو جنگ کے میدان سمیت سفارتی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے معیشت کو استحکام ملا۔
انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ پاکستانی معیشت کے لیے کینسر کی صورت اختیار کرچکی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ پر آگئی ہے، جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا، ہماری حکومت میں کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس ہے، اپنے دفتر میں ہر ہفتے ایف بی آر کا اجلاس بلاتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردی اس ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اس جنگ میں پاکستان کے 90 ہزار شہری شہید ہو چکے ہیں۔ 2018 میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا جسے شکست دی جا چکی تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کا آزمائش کی ہر گھڑی میں کام آنے والا دوست ہے۔ چین اور سعودی عرب پاکستان کے بہترین اور قابل اعتماد دوست ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، ہمیں اپنے قدرتی اور انسانی وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی جارحیت شہباز شریف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ منہ توڑ جواب وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت شہباز شریف منہ توڑ جواب وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ کہاکہ پاکستان منہ توڑ جواب شہباز شریف پاکستان نے نے بھارت بھارت کو کے لیے
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں اساتذہ اور طلباء سے حالیہ پاک افغان کشیدگی اور ملکی سیکیورٹی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
انہوں نے معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ وطن سے محبت کا درست استعارہ پاک فوج ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
اس موقع پر طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط باتوں سے متعلق درست معلومات ملیں۔