بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان موجود ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان ضرور موجود ہے لیکن اس بار ہمارے جواب کے ساتھ ساتھ عالمی ردعمل بھی آئےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، کیوں کہ اس کا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی نے کوئی قدم اٹھایا تو ساری دنیا ایک ہی کیمپ میں اکٹھی ہو جائےگی، حالیہ جنگ کے دوران بھی امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں دوست ممالک کی خاموش حمایت شامل تھی، جبکہ سیز فائر بھی دوست ممالک کے کہنے پر کیا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار ہوا ہے جو ہماری کامیابی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ پہلی لڑائی تھی جس میں سائبر وار فیئر ہوا ہے، اور ہم نے اس میں بھی بھارت کو شکست دی۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ جو ممالک کل تک پاکستان کو سیریس نہیں لے رہے تھے آج احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سعودی عرب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہوں گا پاکستان اور بھارت کے رہنما ایک ساتھ ڈنر کریں، وہ جنگ کے بجائے آپس میں تجارت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر بھارتی جارحیت جوابی کارروائی خواجہ آصف ڈونلڈ ٹرمپ عالمی برادری مسئلہ کشمیر وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بھارتی جارحیت جوابی کارروائی خواجہ ا صف ڈونلڈ ٹرمپ عالمی برادری مسئلہ کشمیر وزیر دفاع وی نیوز انہوں نے کہاکہ خواجہ ا صف وزیر دفاع کہ بھارت
پڑھیں:
ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔
سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت نے دوبارہ ایسا عمل کیا تو اس سے بھی زیادہ ذلیل و رسوا ہو گا۔