بھارتی انتہا پسند ریاستی پالیسی بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے: صائمہ سلیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا اور مطالبہ کیاہے کہ عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقلیتوں کے مسائل پر اجلاس سے خطاب میں کہاکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش ہے، بھارت میں انتہا پسند نظریات کے بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستانی قونصلر نے کہاکہ بھارتی ریاستی پالیسی اقلیتوں کیخلاف نفرت پر مبنی ہے،بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کے اعلانات معمول ہیں، بھارتی انتہا پسند ریاستی پالیسی بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے
بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشن کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔