پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کا خواہاں ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقات کرنے سے قبل اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنایا جارہا ہے، پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل
انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، ہم اس معاملے پر دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح ہندوستان نے دریائے سندھ پر حملہ کرکے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہر صورت دریائے سندھ کو بھارت کے چنگل سے بچایا جائےگا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف ہیں، کیوں کہ ہمارا ملک دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، جبکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جارہا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں اہم سیاسی وفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے جہاں وہ اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل مندوبین اور او آئی سی گروپ کے سفیروں سے ملاقات کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی سفارتی محاذ پر 2 وفود پاکستان کے حق میں رائے سازی کے لیے متحرک ہوچکے، دفتر خارجہ
پاکستانی وفد میں بلاول بھٹو کےساتھ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان، سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، سابق وفاقی وزیر برائے تجارت اور دفاع انجینیئر خرم دستگیرخان، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری اور سینیٹر انجم بٹ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسداد دہشتگردی بلاول بھٹو پاکستان بھارت جنگ چیئرمین پی پی پی دہشتگردی سفارتی وفد نیویارک ہندوستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی بلاول بھٹو پاکستان بھارت جنگ چیئرمین پی پی پی دہشتگردی سفارتی وفد نیویارک ہندوستان وی نیوز پاکستان کے بلاول بھٹو کہ پاکستان نے کہاکہ پی پی پی کے لیے
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین کنسٹرکشن کمپنی