چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارتی پراکسی وار کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن اندرونی ہو یا بیرونی، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

قبائلی عمائدین نے گرینڈ جرگے کے اختتام پر حکومت اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان کے جو لوگ بھٹک کر پٹری سے اتر گئے ہیں انہیں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے، بلوچستان کے عمائدین بتائیں وہ کیا خرابیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، اگر کوئی گلہ ہے تو وہ بھائیوں کو آپس میں بیٹھ کر طے کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن کو وہ شکست دی جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی، کیوں کہ یہ ایک مختصر لیکن خطرناک جنگ تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کوئی گلہ ہو تو مل بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، میری حکومت میں بلوچستان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں کیا پاک بھارت تنازع کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی ہوئی ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے، آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی پروگرام سے بلوچستان کا حصہ قریباً 250 ارب روپے ہوگا، کوشش کرنی چاہیے کہ فنڈز شفافیت سے خرچ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف بلوچستان پراکسی وار دہشتگردی عاصم منیر فیلڈ مارشل گرینڈ جرگہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف بلوچستان پراکسی وار دہشتگردی فیلڈ مارشل گرینڈ جرگہ وی نیوز فیلڈ مارشل نے کہاکہ

پڑھیں:

ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت

ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے
ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی

ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، جس کی نشاندہی پر ان کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ ملاقات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایران کے صدر پاکستانی وفد کا استقبال کر رہے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، جس پر ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تو انہوں نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے اس پر معذرت کی اور پھر دو تین بار آرمی چیف سے بغلگیر ہوئے۔ دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات ہوئی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے
  • افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد
  • افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر