مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک ہماری حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہییں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمارے دور میں کرپشن میں واضح کمی آ چکی تھی، لیکن آج تک آمنے سامنے بیٹھ کر لو دو کیا جاتا ہے۔
صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کررہی بلکہ اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حماقتوں کی وجہ سے خطہ دوبارہ جنگ کی طرف چلا گیا، ہندوستان کی جانب سے اب بھی جارحیت کا خطرہ موجود ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمیں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، چین معاشی میدان میں ابھر کر سامنے آرہا ہے، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایشیا کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی دفاعی قوتوں پر اعتماد ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفیر کی سطح پر تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کرتے ہیں، ہم قرآن و سنت کے منافی کسی قانون کو نہیں مانتے، اس قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے اور دیگر اقدامات بھی کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، لیکن اس کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے، جو ہمیں قبول نہیں۔ آئین میں واضح ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے حوالے سے یو این قرارداد کا حوالہ دیا جارہا ہے، یہ حکمران آئین کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کے بھی مجرم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں نکاح کو مشکل اور زنا کو آسان بنایا جارہا ہے، ہم 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بڑا اجتماع کریں گے، جس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائےگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلکہ بلوغت کی شرط رکھی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی حکومت جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا عدالتی تحقیقات کرپشن مولانا فضل الرحمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی حکومت جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا عدالتی تحقیقات مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان نے انہوں نے کہاکہ
پڑھیں:
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
ملتان(آئی پی ایس ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے ۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجا اور روشن خیالی کی طرف آجا، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم