پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔
President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025
صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی بطور ’کھیل سفیر‘ شاندار کھیل پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کا نعمان نیاز پر کھلاڑیوں کے بیگ اٹھانے کا الزام، جواباً قانونی نوٹس
انہوں نے اپنی نسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان دو ملکوں کو جدا ہوتے دیکھا، لیکن آج کی نسل اس علیحدگی کے درد کو نہیں سمجھ سکتی۔ اب وقت ہے کہ ہم ماضی کے زخموں کا مداوا کریں اور مستقبل کی جانب بڑھیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ بنگالی قوم کبھی خطے کی امیر ترین قوموں میں شمار ہوتی تھی۔ اب ہمیں دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی و سماجی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش آج دنیا میں ایک کامیاب ملک کی حیثیت رکھتا ہے، جس طرح اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے نوازا ہے، ویسے ہی ڈھاکہ بھی خوشحال ہو رہا ہے۔
آخر میں صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کو باہمی رابطے بڑھانے چاہییں، کیونکہ کھیل نہ صرف دوستی کا ذریعہ ہیں بلکہ ثقافتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف علی زرداری بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ صدر مملکت کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ صدر مملکت کرکٹ بنگلہ دیش انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-10
قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں تیز تر کی جا رہی ہیں، اور کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ عناصروں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔