کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اندرونی ہو یا بیرونی، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی پراکسی وار اب چھپی ہوئی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی۔

آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن پر سودے بازی ہر گز نہیں ہوگی، پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

نواز شریف  طبی معائنے کیلئے  لندن  روانہ ہوگئے لیکن عید کہاں منائیں گے؟ جانیے

اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے، ریاستی ادارے عوامی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو معاشرے میں جگہ نہیں ملنی چاہیے، بلوچستان کی ترقی کیلئے بڑے پیکجز متعارف کروائے، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
 

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  •  پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا