بھارت: فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 اہلکار ہلاک، 6 لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بھارتی ریاست سکم میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلا ک اور 6 لاپتا ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے ضلع منگن کے قصبے لاچن میں تیز بارشوں کے باعث پیش آیا۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت حوالدار لکھویندر سنگھ، لانس نائیک منیش ٹھاکر اور پورٹر ابھیشیک لکھڑا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 فوجی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امدادی ٹیمیں لاپتا ہونے والے 6 اہلکاروں کو تلاش کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت فوجی کیمپ فوجی ہلاک لاپتا مٹی کا تودہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت فوجی کیمپ فوجی ہلاک لاپتا مٹی کا تودہ وی نیوز
پڑھیں:
شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی کی عدالت میں زیر سماعت مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں بیان ریکارڈ نہ ہونے پر وزیر اعلی خیبرپختون خواہ کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کیوکیل راجہ ظہورالحسن نے 3 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور کو 3 بجے بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروائیں گے،اگر ہم بیان ریکارڈ نہیں کرواتے تو عدالت بتا دے کونسے قانون کے تحت 342 کا حق ختم ہوگا؟،یہ اکبر بادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے ہیں آپ ریجکٹ کر دیتے ہیں،اکبر بادشاہ خوش ہوتا تھا تو اشرفیاں دیتا تھا غصے پر گردن اتار دیتا تھا،جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آپ نے شاید میرا آڈر نہیں پڑھا اس میں سب کچھ لکھا تھا، جس پر وکیل نے کہاکہ ہم 3 بجے بیان ریکارڈ کروا دیں گے اس عدالت میں یا دوسرے کورٹ روم میں، جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ ہم نے کہیں اور کیوں جانا ہماری اپنی ایل سی ڈی چلتی ہے،عدالتی حکم پر کورٹ روم میں موجود ایل سی ڈی چلا دی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پرانٹرنیٹ کنکشن کے مسائل کے باعث علی امین گنڈاپور کا 342 بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،۔