ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں بااثر شخص سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے موٹرسائیکل سوار اور اُس کی بہن کی تفصیلات سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیفنس فیز 6 میں مہنگی گاڑی میں سوار شخص نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار کی ہلکی سی ٹکر لگنے کے بعد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اس موقع پر نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑ کر فریادیں اور پاؤں پکڑنے تک کو تیار تھی مگر ملزم نے ایک نہ سنی اور لڑکی کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے تشدد کرتا رہا۔
متاثرہ بہن بھائی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے غائب ہیں تاہم ساؤتھ پولیس نے اُن کا سراغ لگا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت دھن راج جبکہ لڑکی کی شناخت کپلنا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بہن بھائی کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے رہائشی ہیں اور اُن کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے تاہم پولیس فیملی سے رابطہ کررہی ہے۔ پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق لڑکی بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہے۔
ساؤتھ پولیس کے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ متاثرہ فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
پولیس نے تشدد کیس کا مقدمہ درج کر کے ملزم سلمان فاروقی کو لاک اپ کرکے مزید تفیش کا آغاز کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تشدد کا نشانہ کے مطابق
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔