کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) ،ڈیفنس میں نجی کمپنی کےسی ای او سلمان فاروقی کے نوجوان پر تشدد پر عینی شاہد اور اہل علاقہ کی مدعیت میں تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں سلمان فاروقی،مسلح گارڈ اورنامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا،مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں،تشدد اور بے عزت کرنے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ میں اغواکرکے ساتھ لے جانے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے،پولیس نے بنگلے سے گارڈ سے سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی،ویڈیو میں متاثرہ شخص اور اس کی بہن باربارمعافی کی درخواست کرتے رہے لیکن انکی نہیں سنی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کےلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کےلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم ایک بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا! بھارتی ائیر چیف کا زبردست انکشاف عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی پی ٹی وی ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کا حتمی نوٹس، عدم تعمیل پر ملازمت ختم کرنے کا انتباہ کراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علماء کا پاک فوج کو خراج تحسین ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان فاروقی نوجوان پر
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔