دوحہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں،میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں ، تجارت بڑھانے کی بات پر وہ خوش ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے امریکا کو زیروٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے،میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آ گئے ہیں،ہم روس یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہےہیں،امید ہےکہ روس یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا،اگر مناسب ہوا تو جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کیلئے جاؤں گا،ان کاکہناتھا کہ میرے پاس غزہ کیلئے بہت اچھے منصوبے ہیں،امریکا کو چاہئے کہ غزہ کو تحویل میں لیکر وہاں فریڈم زون بنا دے۔

امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران 4کھرب ڈالر تک ڈیل ہو سکتی ہیں،خلیجی ممالک کا دورہ ریکارڈ دورہ ہے،4سے 5روز میں ساڑھے 3سے 4کھرب ڈالر تک ڈیل ہو سکتی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے، قطر نے امریکا کیساتھ 42ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے،قطر آئندہ برسوں میں العدید ایئربیس پر 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔

ٹرمپ نے کہاکہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47طیارہ ہوگا، ہم ایف 35کے جدید ورژن ایف 55کے منتظر ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کی بگرام ایئر بیس رکھیں گے اسے کسی کو نہیں دیں گے،صدر ٹرمپ نے فوجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ 2026کے بجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہے۔

یادرہے کہ دوحہ کے جنوب مغرب میں العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیب ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود وہ 5 اقدامات جو اب بھی برقرار ہیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہاکہ

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کا پاک ، بھارت لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار

جدہ (نیوزڈیسک) پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ دونوں (پاکستان اور بھارت) کو باہر ڈنر پر لے جائیں۔

ٹرمپ کا یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود وزیر خارجہ مارکو روبیو مسکرا دیئے۔خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ جھگڑا چھوڑیں اور کچھ تجارت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔ امید ہے کہ وہ سیز فائر پر قائم رہیں گی۔اس موقع پر امریکی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں سرمایہ کاری ڈوب جائے گی، ٹرمپ نے سی ای او ایپل کمپنی کو خبردار کر دیا
  • افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ٹرمپ
  • مشرق وسطیٰ کو تحفظ دیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں : ٹرمپ
  • ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام
  • امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق بھارتی مؤقف کی پھر نفی کردی
  • امریکی صدر ٹرمپ کا پاک ، بھارت لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار
  • پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط
  • ’اسرائیل امریکا کی پہلی ترجیح نہیں رہا‘ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں سائیڈ لائن کردیا