پاکستان کوآئی ایم ایف سے 1.02ارب ڈالر موصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔ سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری 9 مئی کو دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔ پروگرام پر عمل درآمد سے پاکستان کی مقامی اور بیرونی معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے ریاستی ملکیتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہوں گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات شروع ہو گئے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات 10 روز جاری رہیں گے۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام نے ورچوئل مذاکرات میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ پہلے 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 715 ارب روپے شارٹ فال ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول
—فائل فوٹوانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔