تحریک انصاف نے ملک کا بیڑا غرق کیا، رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ بھارتی مسافر طیارے کوحادثے پر ہمیں افسوس ہے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا مان گئی کہ پاکستان نے 24 گھنٹوں میں بھارت کو شرمسار کیااور بری طرح شکست دی، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں بحران پیدا ہوگیا ہے، دنیا خطرنا ک جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رانا احسان افضل نے کہاکہ بھارت نے مسافر طیارے کے حادثے کا الزام پاکستان پر لگایا تو اس کی ساکھ مزید خراب ہوگی اور اسے مسخرا سمجھا جائے گا، موجودہ بجٹ عوام دوست ہے مگر ارکان پارلیمینٹ کی معقول تنخواہیں ہونی چاہیں، ساتھ ساتھ بڑھتی رہی تو بہتر ہے مگر ایک ہی بار بڑے اضافے پر سوال اٹھتا ہے، تحریک انصاف نے ملک کا بیڑا غرق کیا، یہ واحد جماعت ہے ،جس نے ائی ایم ایف کے سامنے دھر نا دیا کہ پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے۔
تحریک انصاف کے فیصل چوہدری نے کہاکہ ملک جنگیں جیتنے سے نہیں ،مضبوط معیشت سے چلتے ہیں مگر حکومت نے اس کا بیڑا غرق کردیا، تنخواہیں بڑھانے کا طریقہ کار ہوناچاہیے، حالیہ جنگ میں شکست کے بعد مودی سرکارپر شدید دباؤ ہے مگر ہر معاملے کو سیاست کیلیے استعمال کرنا بڑا بے رحمانہ ہے، پاکستان کا اس سے کیا لینا دینا، بھارت اپنے پائلٹوں کی تربیت کرے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر کا ورکرز کنونشن سے خطاب
خانپور کے علاقے میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں ایک ورکر کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت اور ریاستی اداروں پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے۔ جنید اکبر نے مزید کہا کہ آپ کو عمر ایوب سے اس لیے تکلیف ہے کیونکہ وہ سچ بولتا ہے، وہی بات کرتا ہے جو آپ سن نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان اور قاسم پاکستان آکر لیڈ کریں تو پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں، جنید اکبر
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں، لیڈروں اور بچوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ہر ظلم کا حساب لیں گے اور دعا ہے کہ خدا آپ کے بچوں کے ساتھ بھی ویسا ہی کرے جیسا آپ نے ہمارے ساتھ کیا۔
جنید اکبر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ظلم کی ہر حد پار کی، مگر ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی جنید اکبر ورکرز کنونشن