ایران پر حملہ ،دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پر چلی گئی ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پہ چلی گئی ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ ایران پر حملہ کے بعد اس پر اثر پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بجٹ کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں گے،ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گی،ان تبدیلیوں سے جو بجٹ پیش کیا گیا تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سکھر بیراج پر پانی میں 24 ہزار کیوسک کمی، مزید کمی کا امکان
سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں کے دوران پانی میں 24 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید کمی متوقع ہے۔
ریلا پیر منگل تک کوٹری بیراج پہنچے گا، دادو مورو پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ، میہڑ اور دادو تحصیل کے کچے کے علاقے متاثر ہیں، نئوں گوٹھ میں زمیں داری بند میں شگاف، مزید 4 دیہات زیر آب آگئے۔
کپاس، تل اور دیگر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، ضلع میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔
دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
میہڑ سے سیلابی ریلا لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے آج ٹکرائے گا، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔