اسرائیلی حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ، سلامتی کونسل میں پاکستان کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات پر حملوں کو پورے خطے بلکہ دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ اور شدید تشویش کا باعث قرار دیا۔
15 رکنی کونسل نے جمعے کو معمول کے ایجنڈے کو معطل کرتے ہوئے فوری اجلاس طلب کیا، جس میں اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ نے بھی شرکت کی اور جوہری سلامتی کو لاحق خطرات پر سخت خبردار کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اسرائیلی حملوں کو ’غیر قانونی اور بلا جواز جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ اجلاس ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی درخواست پر بلایا گیا جنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں اور عالمی برادری کو ان جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، چین اور روس کے ساتھ پاکستان نے بھی ہنگامی اجلاس کی درخواست کی حمایت کی۔
پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر جارحیت روکنے کے اقدامات کرے، انہوں نے بحران کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کی راہ اپنانے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ، روز میری ڈیکارلو نے بتایا کہ حملوں کے اثرات پہلے ہی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تاکہ بڑے پیمانے پر علاقائی تصادم سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونے والا تھا، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، رافیل گروسی نے اجلاس کو بتایا کہ ان کا ادارہ ایران کی ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ حملے سے متاثرہ تنصیبات کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت میں حملے کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، کیونکہ اس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
رافیل گروسی نے پیشکش کی کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی جانب سے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے طور پر کردار ادا کرنے کو تیار ہے، جہاں حقائق کو جذباتی بیانیے پر ترجیح حاصل ہو اور تکنیکی تعاون کو تصادم کی جگہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف مذاکرات اور سفارتکاری ہی وہ پائیدار راستہ ہے جو خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور تعاون کو یقینی بنا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا انتباہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران پاکستان رافیل گروسی سفارتکاری سلامتی کونسل مستقل مندوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکا انتباہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران پاکستان رافیل گروسی سفارتکاری سلامتی کونسل سلامتی کونسل اقوام متحدہ سلامتی کو نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سلامتی کونسل، یوکرین معاملے پر امریکا اور چین میں سخت الزامات کا تبادلہ
امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مندوب ڈورتھی شیا نے تمام ممالک بشمول چین سے کہا کہ وہ روس کو ایسی اشیا کی فراہمی بند کرے جو روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو مضبوط بنا رہی ہیں۔ چین کے ترجمان گنگ شوانگ نے امریکی الزامات یکسر مسترد کر دیے اور واضح کیا کہ روس اور یوکرین تنازعہ میں چین فریق نہیں ہے اور چین نے ان دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کو بھی کبھی ہتھیار فراہم نہیں کیے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ امریکا الزامات دھرنا اور لڑائی شروع کرنا بند کرے۔ روس کے تجارتی شراکت داروں کو امریکا کی جانب سے دھمکیوں پر بھی چین نے سخت ردعمل دیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ بیجنگ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور بیرونی دائرہ اختیار کو مسترد کرتا ہے۔