تحریک انصاف ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کیخلاف او آئی سی کی خاموشی اسکی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے اسلامی ہمسایہ ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرے۔ عالم کفر ایک ایک کرکے تمام مسلم ممالک پر حملہ آور ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ مسعود، جمیل بوستان اور دیگر نے کہا کہ مسلم ممالک کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالم کفر متحد ہے اور ایک ایک کرکے ہر مسلم ممالک پر حملہ آور ہے۔ صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کے خلاف او آئی سی کی جانب سے آواز نہ اٹھانا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ او آئی سی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہوں۔ تحریک انصاف ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم ممالک
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :