Express News:
2025-07-30@21:39:12 GMT

ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ، خطے میں انتشار کی اصل وجہ!

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر جنگی جنون سر پر سوار کیے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ خطے کے لیے بڑا خطرہ بن گیا۔

پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے، اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ  پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی  یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے۔ دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ  ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہے۔

اُدھر بھارتی میڈیا کے ارنب گوسوامی نے ایران پر  اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے کس نے شروع کیا‘‘۔ مختلف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر بھی ایران دشمنی واضح نظر آتی ہے۔

سابق بھارتی میجر گوراو آرِیا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر  پر غلیظ  القابات دیے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے  اسرائیل  بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ  ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے ۔ اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان -پاکستان تنازع میں اسرائیل ہندوستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

جو حکمت عملی  پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی، وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں  بھی دکھائی دی ہے۔ بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق ’’مودی کے بھارت نے اسرائیل  کو ایرانی جوہری تنصیبات  پر حملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر ‘‘۔

بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہے۔ ایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے  پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایران پر گٹھ جوڑ

پڑھیں:

بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف

اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کیلئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے بعد اسرائیل نے اپنی توجہ ایرانی سرحد سے متصل پاکستان کے صوبے بلوچستان پر مرکوز کر دی ہے۔ صیہونی رجیم سے منسلک خبر رساں ادارے "ٹائمز آف اسرائیل" میں شائع ایک آرٹیکل میں اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کے لئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے۔ میمری، جو بظاہر مشرق وسطیٰ کے میڈیا کا تجزیہ کرنے والا ایک تحقیقی ادارہ ہے، دراصل اسرائیلی انٹیلی جنس سے جڑا ہوا ہے اور بلوچستان میں حساس معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میمری نے بلوچستان سے متعلق دستاویزات اور مواد جمع کرنے کا کام برسوں سے خفیہ طور پر جاری رکھا ہے، اور حالیہ برسوں میں اس کی اسرائیلی وابستگی واضح ہو چکی ہے۔

آرٹیکل میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل بلوچ علیحدگی پسند عناصر کی خفیہ مدد کر رہا ہے، تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسرائیل مبینہ طور پر بلوچستان میں انتشار، تشدد، سکیورٹی فورسز پر حملے اور بدامنی کو ہوا دے کر پاکستان کو اندرونی سطح پر مصروف رکھنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ ریسٹیلی کے مطابق میمری کے ذریعے بلوچ علیحدگی پسند تحریک کو عالمی سطح پر مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام اور غیر مستحکم کیا جا سکے۔ اس پیش رفت نے بلوچستان کی سکیورٹی، سالمیت اور پاکستان کی قومی خودمختاری کے لئے سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
  • بھارت پاک حالیہ لڑائی میں یتیم ہونے والے بچوں کو راہول گاندھی گود لیں گے
  • انتشار ختم کرنا ہو گا‘ خوشحالی کا دوسرا نام ن لیگ: عطاء تارڑ
  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
  • ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی