شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، اور ازبکستان کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا پر 16 جون سے نشر کیا جائے گا۔حالیہ دنوں ایشیا اور یورپ کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا نے اس پروگرام کے نشر کا اعلان کیا ہے جس کی مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر ترویج جاری ہے۔کتاب “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “( انٹرنیشنل ورژن) کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ، اور ثقافتی جدت طرازی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی چینی شاعری اور چینی دانش پر مشتمل ہے، اور بین الاقوامی نقطہ نظر اور دلچسپ کہانیوں سے وسطی ایشیائی سامعین کے لئے صدر شی جن پھنگ کے گورننس کے بارے میں سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی عکاسی کرتی ہے، اور چینی طرز جدیدیت کی بے شمار جہتوں کو اجاگر کرتی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسطی ایشیا شی جن پھنگ
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
کراچی:ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں ذمہ داری نہ دینے کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف ہر ڈٹ گیا ہے کہ پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا تو میچز نہیں کھیلیں گے تاہم پاکستانی خط کے جواب میں آئی سی سی تاحال خاموش ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔