چینی صدر کا چین وسطی ایشیا تعلقات کے فروغ میں طلباء کے کردار پر زور
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سولہ سے اٹھارہ جون تک دوسری چین وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آستانہ، قازقستان کا دورہ کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ مئی 2023 میں، پہلی چین۔وسطی ایشیا سمٹ چین کے شہر شی آن میں منعقد ہوئی تھی۔ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک روایتی دوستی کا اشتراک کرنے، مستقبل کی ترقیاتی جستجو اور ایک قریبی ہم نصیب چین۔وسطی ایشیائی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے شی آن میں جمع ہوئے تھے۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم (بیجنگ) میں زیر تعلیم وسطی ایشیائی طلباء کو خط لکھا اور انہیں چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون بڑھانے کی ترغیب دی۔ خط میں صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی میراث کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس میں پرجوش اور ہونہار نوجوان نسلوں کو آگے آنا چاہیے۔انہوں نے نوجوانوں سے مزید کہا کہ آپ نہ صرف گواہ ہیں،استفادہ کرنے والے ہیں بلکہ چین۔وسطی ایشیا تعلقات کے معمار اور فروغ دینے والے بھی ہیں۔صدر شی کا جواب موصول ہونے کے بعد وسطی ایشیائی طلباء بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ صدر شی کے جواب نے انہیں قابل قدر اور احترام کا احساس دلایا ہے۔یہ خط انہیں چین اور وسطی ایشیا کے درمیان دوستی کا پیغام رساں اور تعاون کا پل بننے کا اعتماد فراہم کرتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور وسطی ایشیا چین وسطی ایشیا وسطی ایشیائی کے لیے
پڑھیں:
الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم (پی ای ایف) کی جانب سے ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کاروباری افراد سمیت سعودی اور دیگر غیر ملکی کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ الجبیل دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی ہے جہاں پاکستانی کاروباری افراد نئے بزنس آئیڈیاز اور کاروباری مراسم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے صعنتی شہر الجبیل میں منعقدہ ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ میں منطقہ شرقیہ کے شہروں سے تعلق رکھنے والے کاروباری پاکستانیوں سمیت ایگزیکٹو اور پروفیشنلز کی بڑی تعداد موجود تھی پروگرام کے مہمان خصوصی منصور ہاشمی تھے جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے پریس قونصلر حسیب سلطان نے خصوصی شرکت کی، اس موقعہ پر پی ای ایف کے چیرمین منیر احمد شاد اور پروگرام کے ارگنائزر راس تنورا چیپٹر کے صدر رانا کاشف رضا سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ الجبیل دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل ایریا ہے جہاں آئل اور گیس کے ذخائر سمیت دیگر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں جن سے پاکستانی ایگزیکٹو اور پروفیشنلز بہتر انداز سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں سمٹ کا مقصد یہی ہے کہ پاکستانی باہمی روابط کو فروغ دیں اور تجربات کی روشنی آگے بڑھیں اور ہم وطنوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کو ممکن بنائیں جس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سمٹ میں جہاں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیے وہیں پی اے ایف کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔