چینی صدر کا چین وسطی ایشیا  تعلقات کے فروغ میں  طلباء  کے کردار پر زور  WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سولہ سے اٹھارہ جون تک دوسری چین وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آستانہ، قازقستان کا دورہ کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ مئی 2023 میں، پہلی چین۔وسطی ایشیا سمٹ  چین کے شہر شی آن میں منعقد ہوئی تھی۔ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک روایتی دوستی کا اشتراک کرنے، مستقبل کی ترقیاتی جستجو اور ایک قریبی ہم نصیب چین۔وسطی ایشیائی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے شی آن میں جمع ہوئے تھے۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم (بیجنگ) میں زیر تعلیم وسطی ایشیائی طلباء کو خط لکھا اور انہیں چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون بڑھانے کی ترغیب دی۔ خط میں صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی میراث کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس میں پرجوش اور ہونہار نوجوان نسلوں کو آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے نوجوانوں سے مزید کہا کہ آپ نہ صرف گواہ ہیں،استفادہ کرنے والے ہیں بلکہ چین۔وسطی ایشیا تعلقات کے معمار اور  فروغ دینے والے بھی ہیں۔صدر شی کا جواب موصول ہونے کے بعد وسطی ایشیائی طلباء بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ صدر شی کے جواب نے انہیں قابل قدر اور احترام کا احساس دلایا ہے۔یہ خط  انہیں چین اور وسطی ایشیا کے درمیان دوستی کا پیغام رساں اور تعاون کا پل بننے کا اعتماد فراہم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے” ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا.

.. ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی  نئی فہرست جاری ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین وسطی ایشیا چینی صدر

پڑھیں:

ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔

گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کے لیے موسمیاتی موافقت کے منصوبے کی منظوری
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے