ٹرمپ ،عاصم منیرملاقات،تھری آئیز پر بات،بھارت میں صف ماتم ہے،مشاہدحسین سید
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراورماہرعالمی امورمشاہدحسین سیدنے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی ملاقات پرتبصرہ کرتےہوئے کہاہےکہ یہ ملاقات تاریخی پیشرفت ہے، پاکستان کے حاضرسروس آرمی چیف جوحکمران بھی نہیں ہیںانہیں وائٹ ہاوس مدعوکیاجانا پاکستان اورخودسید عاصم منیرکے لئے بھی اعزازکی بات ہےاس پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،ملاقات میں ’’تھری آئیز‘‘اسرائیل ،ایران اور انڈیازیربحث آئے ہوں گے،ٹرمپ پاکستان کے معترف اوراسے سنناچاہتےہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مشاہدحسین سیدنے کہاکہ صدر ٹرمپ کا فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکو وائٹ ہاوس مدعوکرنا دراصل یہ اعتراف بھی ہے کہ یہی وہ سپہ سالار ہیں جنہوں نے بھارت کو شکست دی۔انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ طاقت اور طاقت ورکی قدر کرتےہیں،اس ملاقات پر دہلی میں صف ماتم ہے کیونکہ بھارت پاکستان کو سفارتی طورپر تنہا کرنے کی کوشش کررہاتھااوروہ وہ پاک فوج کےسربراہ کے خلاف پروپیگنڈابھی کررہے تھے لیکن اب سب کچھ خاک میں مل گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کھلے ذہین کے آدمی ہیں وہ روایتی لیڈرہیں نہ روایتی سفارتکاری کرتے ہیں،وہ پروٹوکول کی پرواہ بھی نہیں کرتےبلکہ بندہ دیکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایران ہمارادوست ملک ہے، فیلڈمارشل نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہاہےکہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملاقات میں اسرائیل کی کارروائیوں،پاکستان کے رویےپربھی بات ہونایقینی ہے، ٹرمپ ٹیرف کے بات کشمیر کو اہمیت دے رہے ہیں، وہ کئی باراس کی بات کرچکےہیں جس پر بھارت کو تکلیف ہے،ٹرمپ جانتے ہیں کہ وہ اس سے بات کریں گے جو فیصلہ ساز ہوگااس کے علاوہ پاکستان امریکہ تعلقات ،کرپٹوکرنسی،دہشت گردی اور معدنیات کے معاملات زیربحث آئے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا آئی لو پاکستان خوش آئند بات ہے۔
ایک سوال پر مشاہدحسین سیدنے کہاکہ ٹرمپ اور فیلڈمارشل کے درمیان ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں باضابطہ ہوئی بات نہیں ہوسکتی تاہم ممکنہ ہے کہ نجی طور پر ٹرمپ نے اس بارےمیں کچھ ہوالیکن یہ وثوق سے نہیں کہاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا پاکستان ،اس کی قیادت خاص طور پر ملٹری قیادت کے بارے میں تصورمختلف ہوگا انہوں نےمودی کو ٹیلی فون کال سے ٹرخادیا۔
مشاہدحسین سیدنےکہاکہ کشمیراب عالمی مسئلہ بن چکاہے ٹرمپ نے اسے عالمی ایشوبنایا،یہ بھارت کو بہت بڑی شکست ہے ،اسے جنگی شکست پاکستان اورسفارتی شکست ٹرمپ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایران میں رجیم چینج چاہتاہے،امریکہ نے اسرائیل کو لگام نہ لگائی تو یہ ٹرمپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوسکتی ہے، نیتن یاہوانہیں ڈبودےگا، ایران لڑناجانتاہے ،قیادت کے مارے جانے کے باوجود بھرپورجوابی کارروائی کررہاہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری زرعی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے دورے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق زرعی مصنوعات کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزارت زراعت اگلے دو ہفتوں کے اندر ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان روانہ کرے گی تاکہ ایران کو پاکستانی مکئی کی برآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ جام کمال خان نے پاکستانی چاول اور گوشت کی درآمدات بڑھانے پر ایرانی فریق کا بھی شکریہ ادا کیا۔ایران نے پاکستان کی سیڈ کونسلز کے ساتھ بیجوں کی نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام کی پیداوار کے بارے میں مشترکہ مطالعات شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں غذائی تحفظ اور زرعی اختراع کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے۔