قانون کی حکمرانی ہی ہمارا مقصد ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ہر قدم قانون کی بالادستی کے لیے اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار اور بینچ کو کسی صورت الگ نہیں کیا جا سکتا، دونوں انصاف کے نظام کے لازم و ملزوم حصے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟
انہوں نے نوجوان وکلا کو نصیحت کی کہ وہ سینئر وکلا سے سیکھنے کی کوشش کریں اور اُن کی جدوجہد کو یاد رکھیں جنہوں نے عدالتی نظام کی بنیادیں مضبوط کیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرنی چاہیے، کیونکہ ان کا فائدہ پوری قوم کو ہوتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بار ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں کا ساتھ دے اور ساتھ ہی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس سپریم کورٹ یحیی ا فریدی چیف جسٹس
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ بار کی خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی مذمت، کراچی بار کا کل ہڑتال کا اعلان
کراچی:سندھ ہائیکورٹ بار کی معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ کراچی بار نے واقعے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز میتلو نے کہا ہے کہ یہ صرف ایک وکیل پر حملہ نہیں پوری وکلا برداری پر حملہ ہے۔
دوسری جانب کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ نے کہا ہے کہ کراچی بار کل فل ڈے اسٹرائیک کرے گی، کل وکلا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، ماضی میں بھی معروف وکیل پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
صدر کراچی بار نے کہا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے خواجہ شمس کا قتل ہوا، وکلا تنظیموں نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔