ہمارے ینگ وکلاء کو چاہیے کہ اپنے سینئرز سے سیکھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ینگ وکلاء کو چاہیے کہ اپنے سینئرز سے سیکھیں۔
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو منتخب کابینہ آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہو رہی ہے تو ہم اور وفاقی حکومت اس کےلیے کام کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔