کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا، جب کہ تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کی جانب سے ملزم کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان ولد نبی گل ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، لہٰذا ملزم کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) لسٹ میں شامل کیا جائے، خط کے ساتھ ملزم کے تصاویر اور کوائف بھی ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ہیں۔
درخشاں تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ خواجہ شمس الاسلام کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن، اسٹیشن پاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں اور تفتیشی افسر بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
یہ 6 رکنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا زنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ہوا، ماضی میں بھی معروف وکلا پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیخلاف ہڑتال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے سینئر وکیل کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو گھات لگائے ملزم نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، واقعے میں مقتول کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام خواجہ شمس الاسلام کے قتل ایس پی

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی