لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے ملنے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی تحریک انصاف کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے وکالت نامے ملنے کی تصدیق کر دی، راولپنڈی اے ٹی سی نے آج وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ہائیکورٹ، سپیشل جج سینٹرل اور اینٹی ٹیررازم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ علیمہ خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بار بار درخواست کے باوجود وکالت ناموں پر دستخط کرا کے نہیں دیئے جا رہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے وکالت نامے درکار تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی وکالت نامے

پڑھیں:

نور مقدم قتل کیس — ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے یہ اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے توسط سے جمع کرائی گئی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا مناسب جائزہ نہیں لیا جبکہ سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا جبکہ ان ویڈیوز کو ٹرائل کے دوران نہ درست ثابت کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں چلایا گیا مجرم کو یہ ویڈیوز فراہم بھی نہیں کی گئیں وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے میں متعدد قانونی اور فنی خامیاں موجود ہیں جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اس اپیل کو سنا جانا ضروری ہے

متعلقہ مضامین

  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • نور مقدم کو قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی
  • نور مقدم قتل کیس — ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر