نشاط گروپ اور چیری انٹرنیشنل کا اشتراک، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی شروعات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پاکستان کے معروف کاروباری ادارے نشاط گروپ نے چین کی سب سے بڑی گاڑی برآمد کرنے والی کمپنی چیری انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنی عالمی شہرت یافتہ گاڑیوں ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
جمعے کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ فیصل آباد کے قریب ایک جدید کار مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جہاں نومبر سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی ‘نیکسجن آٹو’ کے ذریعے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟
اس شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر تقریب میں بیک وقت 5 ماڈلز متعارف کرائے گئے جو عام طور پر گاڑیوں کی لانچنگ تقریبات میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان ماڈلز میں 2 طویل فاصلے تک چلنے والی بیٹری الیکٹرک گاڑیاں ای5 اور جے6، 2 پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں جے7 اور سی7 اور ایک ہائبرڈ گاڑی جے5 شامل تھیں۔
اس تقریب میں سیاسی شخصیات، ماحولیاتی ماہرین اور گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم ماحولیاتی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیری انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کمپنی کی ماحولیاتی پائیداری سے وابستگی کے باعث کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی موجودہ آٹوموٹو کمپنی ‘ہیونڈائی’ پاکستان میں اب تک 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کر چکی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مالی معاونت ‘ایم سی بی بینک’ کے ذریعے فراہم کی جائے گی جو نشاط گروپ کا ہی حصہ ہے۔
چیری انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کے صدر مسٹر چی جو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شراکت داری ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستان کے نمایاں آٹو برانڈز میں شامل کرنے میں مدد دے گی۔
کمپنی کے بیان کے مطابق یہ لانچ نشاط گروپ کی جدت اور معیاری خدمات کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی صارفین کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈلز کا اجراء، ملک کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اسٹریٹیجک وژن کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک گاڑیاں چیری انٹرنشل نشاط ہیونڈائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیاں چیری انٹرنشل ہیونڈائی چیری انٹرنیشنل الیکٹرک گاڑیوں نشاط گروپ گاڑیوں کی کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو برطرف کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آنٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیر سے خط لکھنے پر بر طرف کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر احتجاجاً خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ ہے۔
خط ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش واقعےکی روشنی میں لکھا گیا ہے، اینڈی پائی کرافٹ نے کپتان سلمان آغا سے ٹاس کے موقع پر ہینڈشیک نہ کرنے کا کہا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں ایم سی سی قوانین کا حوالہ بھی دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا ہے اور اپنے مؤقف میں کہا کہ میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھایا۔
Post Views: 2