کراچی: ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو زخمی ہونے پر تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے، قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔
خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے۔
ان پر نومبر 2024 میں بھی ڈیفنس میں حملہ ہوا تھا جس میں ان کے ہاتھ پر گولی لگی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ شمس الاسلام
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔