Daily Ausaf:
2025-11-03@15:10:10 GMT

ایران کے بعد پاکستان ؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے،سوال:’’اگلی نسل کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے، اور ہمیں اس حل کے لیے آج کیا کرنا چاہیے؟‘‘ نیتن یاہو کا جواب:’’یہ ایک بہت بڑا (اہم) سوال ہے لیکن میں نے تو ابھی اس کا جواب دے دیا ہے۔ میں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ایک جنگجو اسلامی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے یا جوہری ہتھیاروں کو ایسی جنگجو اسلامی حکومتوں کے ہاتھوں رہنے دیا جائے۔ہمارے لیے پہلا خطرہ ہے ایران ہے اور دوسرا ہے پاکستان۔ کیونکہ اگر ان انتہا پسند حکومتوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے، تو وہ ان اصولوں کو نہیں مانیں گی جو پچھلے تقریبا 70 سال سے دنیا مانتی آئی ہے۔‘‘
صیہونی بدترین صیہونی نیتن یاہو کے اس متنازعہ بیان کے تناظر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالکل درست کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پرایرانی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، صدر پیز شکیان نے اس مشکل وقت بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ایک گھنٹہ گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ بند ہونی چاہئے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایرانی صدر سے گفتگو کی ہے، انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ، سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران کیساتھ تنازع کو بڑھا کر اسرائیل، امریکا کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے،پوری اسلامی دنیا آپ کیساتھ کھڑی ہے ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے علاقائی رہنماوں کو کی گئی ٹیلی فون کالزمیں خبردار کیا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان ’’تباہ کن جنگ‘‘ ہو سکتی ہے جو پناہ گزینوں کا بحران پیدا کر سکتی ہے۔ترک صدارتی دفتر کے ایک بیان کے مطابق، ایردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان کو بتایا کہ اسرائیل ’’پورے خطے کو آگ میں گھسیٹنے‘‘ کی کوشش کر رہا ہے۔ایردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ ایک اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق ایردوان نے اسرائیل کو’’روکنے‘‘ کا بھی مطالبہ کیا اور اسے ’’خطے میں استحکام اور سلامتی کے لئے بنیادی خطرہ‘‘قرار دیا۔ترک صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فون کرکے کہا کہ اسرائیل ایران تنازع کا حل جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ذریعے سے نکالا جاسکتا ہے۔ کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے اسرائیل اور ایران سے ذمہ داری اور سمجھداری دکھانے کا مطالبہ کیا۔پوپ نے ایک بیان میں کہا، ’’ایران اور اسرائیل میں صورتحال ایسے نازک لمحے میں سنگین طور پر خراب ہو گئی ہے۔ میں ذمہ داری اور سمجھداری کی اپیل کو پرزور طریقے سے دہرانا چاہتا ہوں۔‘‘
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ایرانی صدر نے وزیراعظم کو اسرائیل کے ساتھ بحران پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کیساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بہادر فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ نسل کشی کی بلا روک ٹوک کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ رویے اور اس کے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کے لیے فوری اور قابل اعتبار اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس تناظر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے نے امریکاکو ’’بے ایمان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن اور تہران جوہری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ایرانی ایوان صدر کے مطابق، پیزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا، ’’مذاکرات کے درمیان صہیونی حکومت کی ایرانی سرزمین کے خلاف جارحیت میں امریکا کے ساتھ ہم آہنگی امریکا کی بے ایمانی اور ناقابل اعتبار ہونے کی علامت ہے۔‘‘
دوسری طرف کئی سیاسی اتحادوں کے سربراہ رہنے والے پاکستان کے سرکردہ سیاسی ومذہبی قائد مولانا فضل الرحمن نے اتوار کی شام حیدرآباد میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کی باری ہے،کل سعودی عرب یا پاکستان کی باری آئے گی،ہم صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ اسرائیل کے خلاف ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان بھی کرتے ہیں، ان حالات میں محب وطن تجزیہ نگاروں کی یہ تشویش بالکل بجا ہے کہ اگلاہدف پاکستان بھی بن سکتا ہے .

جو کچھ روس کے ساتھ کیا گیا اور جو کچھ ایران کے ساتھ ہو رہا ہے اس میں پاکستان کیلئے ایک انتباہ ہے ۔ طریق کار ایک ہی تھا اور ہے ۔
(جاری ہے)

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے اقوام متحدہ ایرانی صدر کہ اسرائیل ایردوان نے نے اسرائیل پاکستان کی اسرائیل کی نے کہا کہ ٹیلی فون نے ایران انہوں نے ایران کے کے خلاف مذمت کی کے ساتھ اور اس کے لیے

پڑھیں:

وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ نہیں ہو رہا وہاں مداخلت کرونگا، ٹرمپ
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے