سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو کی حکمت عملی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا لہجہ، دلیل اور وقار دشمن کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارت کا سات ٹیمیں بھیجنا بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم کا شکریہ جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور کمیٹی میں شامل دیگر ناموں پر اعتماد کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ سفارت کاری کی جنگ میں بلاول بھٹو زرداری بھارت کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس کریں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی سفارتی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرنگرانی قائم کمیٹی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنائے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :