بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بیانیہ کامیابی سے پیش کیا، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی نامزدگی بھارت کے گھڑے ہوئے بیانیے کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے اور سچ ہمیشہ جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایک طرف پاک فوج نے سرزمین کا بہترین دفاع کیا، دوسری طرف بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر واپسی پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بلاول بھٹو نے مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو بے نقاب کیا، بھارتی سرکار دنیا کے سامنے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے بیچتی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی نامزدگی بھارت کے گھڑے ہوئے بیانیے کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے اور سچ ہمیشہ جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی سطح پر پاکستان کا بلاول بھٹو
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم