بھارت طالبان کی مخالفت کرتا رہا ہے، اب ان سے ملاقاتیں کر رہا ہے: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مغربی بارڈر ہمارے لیے حساس ہی رہے گا، بھارت طالبان کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اب ان سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔
’جیو پاکستان‘ سے گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے فیک نیوز کی بنیاد پر جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کی، سفارتی سطح پر بھی پاکستان کو کامیابی ملی ہے، بھارتی حکومت کے خلاف بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، دریائے سندھ کو آپ نلکے کی طرح سے بند نہیں کر سکتے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دو تین سال سے معاشی بہتری کےلیے ساری توجہ رہی ہے، دنیا ہمیں مختلف نظروں سے دیکھ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ اب بھی جاری ہے۔
دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کےلیے وزیرِ اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کیا ہے۔
بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب سینیٹر شیری رحمان کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کےلیے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں، سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا لہجہ، دلیل اور وقار دشمن کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سات ٹیمیں بھیجنا بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے، وزیرِ اعظم کا شکریہ کہ بلاول بھٹو اور کمیٹی میں شامل دیگر ناموں پر اعتماد کیا، سفارتکاری کی جنگ میں بلاول بھٹو بھارت کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس کریں گے۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ بلاول کی زیرِقیادت کمیٹی سفارتی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے تیار ہے، بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ نگرانی کمیٹی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیری رحمان کا بلاول بھٹو رہا ہے
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔