قوم متحد ہوچکی، حکومت دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں نظر آنے والی دراڑیں اتحاد میں بدل چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مسلح افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کو پسپا کیا، آصف زرداری کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کے جہنگی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ 10 مئی کی رات دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہم بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دے چکے ہیں، اب مغربی محاذ پر بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جائیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد دشمن ملک میں سوگ کا سماں ہے، اور بھارتی عوام مودی سرکار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جو جنگ ابھی لڑی گئی وہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان
دوسری جانب پاکستان میں فتح کا بھرپور جشن منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ دوبارہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو جواب جارحانہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواج پاکستان بھارت پاکستان بھارت جنگ خواجہ آصف دفاع وطن وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان بھارت پاکستان بھارت جنگ خواجہ ا صف دفاع وطن وزیر دفاع وی نیوز نے کہاکہ
پڑھیں:
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔
آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔
بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ ؛ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔
بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ؛ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔