صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا ہے، اور بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر مسلح افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پختہ عزم کو سراہا، صدر نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں اور سویلین شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا، جبکہ منگلا اور گوجرانوالہ کے کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قوم کا فخر ہیں، وطن کے یہ سپوت غیرمتزلزل عزم کے ساتھ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ رہے گی کہ مسلح افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کے عزائم کو پسپا کردیا۔

پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر مملکت نے ان کے مثالی حوصلے، جنگی تیاری اور اپنے فرض کے ساتھ لگن کو سراہا۔

انہوں نے آپریشن ’بُنیان مرصوص‘ کے کامیاب اختتام پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں قوم کے محافظوں پر فخر ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ پاکستانی عوام اپنے بہادر جوانوں کو قومی عزت اور خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر آصف زرداری پاک فوج صدر مملکت فوجی افسران مسلح افواج پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج صدر مملکت فوجی افسران مسلح افواج پاکستان وی نیوز مسلح افواج پاکستان صدر مملکت ا صف پاک فوج

پڑھیں:

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ معیشت کو بحال کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی وصولی میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، یہ تاریخ کی بدترین اور غریب دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز شریف حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد اور اسے ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے کے بجائے اپنے شاہی اخراجات کو کم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے سے مہنگائی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، اس وقت موجودہ حکومت لیوی چارجز کی مد میں 100 روپے فی لیٹر سے زائد وصول کر رہی ہے جبکہ دیگر تمام ٹیکسز کو شامل کیا جائے تو یہ 277 روپے فی لیٹر کی قیمت کا 35 فیصد ٹیکس بنتا ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو بحال کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی وصولی میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، یہ تاریخ کی بدترین اور غریب دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں، حکومت اور معیشت کو قرضوں اور بھیک پر نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لینے، شاہی اخراجات ختم کرنے اور سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • قوم، علماء پاکستان کی سلامتی، دفاع کیلئے افواج کیساتھ کھڑے: عبدالخبیر آزاد
  • طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
  • صدرِ مملکت کی ’صمود غزہ فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • صدرِ مملکت کی”صمود غزہ فلوٹیلا “ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • چین پورے مشرقی خطے کے لیے روشنی کی ایک کرن ہے ،صدرآصف علی زرداری
  • جنگ نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ مل کرکام کرے گا، صدر زرداری
  • ایرانی وزیر دفاع کا دورہ ترکی، دشمن کیخلاف متحد ہونیکا عہد
  • چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا، صدر زرداری
  • پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، جن کا مستقبل ایک دوسرے کیساتھ جڑا ہوا ہے؛ صدرِ مملکت
  • جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا