فوج اور فضائیہ نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جنگی میدان میں دنیا نے ہمارے جوانوں کی بہادری کو تسلیم کیا۔
(جاری ہے)
جار ی بیان میں سردارسلیم حیدرنے کہاکہ ہماری فوج اور ایئر فورس نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا۔گورنر پنجاب نے کہاکہ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ 7 اگست کو محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔