بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار، دنیا مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بات چیت اور سفارتکاری سے کسی بھی مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے کردار ادا کرنے سے جنوبی ایشیا میں دائمی امن قائم ہو سکتا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن دوسری طرف سے انکار کیا جاتا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم مستقل جنگ بندی کے لیے بھی عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت اپنے عوام سے حقیقت چھپا رہا ہے، کیوں کہ وہ جنگ ہار چکا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی حکومت اور کون سا میڈیا پاک بھارت جنگ کے بعد اپنے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جبکہ دہشتگردی کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہم نے بھارت کے 6 طیارے تباہ کیے اور انہیں یہ تسلیم کرنے میں ایک مہینے کا وقت لگ گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پاکستان کے سفارتی وفد کی سربراہی کررہے ہیں، جو اس وقت نیویارک میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی جارحیت اور علاقائی امن پر عالمی رائے ہموار کرنے بلاول بھٹو کا وفد نیویارک میں متحرک
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرکے پاک بھارت کے جنگ کے دوران کی صورت حال اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے سے آگاہ کیا اور پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کا مؤقف چیئرمین پی پی پی سفارتی وفد عالمی برادری مسئلہ کشمیر نیویارک وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کا مؤقف چیئرمین پی پی پی سفارتی وفد عالمی برادری مسئلہ کشمیر نیویارک وی نیوز عالمی برادری مسئلہ کشمیر بلاول بھٹو بھارت کے نے کہاکہ بات چیت کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :