ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
حکومت سندھ نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل حسن سہتو، جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین سمیت دیگر افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہاکہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد حکومت سندھ نے کارروائی عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو شامل ہیں جو تحقیقات کرکے سندھ حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے۔
شرجیل میمن نے کہاکہ فرار ہونے والے جو قیدی آج رات تک واپس آ جائیں گے انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا۔ تاہم نہ آنے والوں کے خلاف جیل توڑنے کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مفرور قیدیوں کو چاہیے کہ مزید بڑی سزاؤں سے بچنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ملیر جیل سے 200 سے زیادہ قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے 78 کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
آج دن کے وقت ایک قیدی کی والدہ خود اپنے بیٹے کو لے کر ملیر جیل پہنچ گئی تھی اور پولیس سے اپیل کی کہ اس کے بیٹے کو کچھ نہ کہا جائے کیوں کہ وہ ہجوم کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی جی جیل ڈپٹی آئی جی معطل سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن قیدیوں کا فرار مراد علی شاہ ملیر جیل وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی جیل ڈپٹی ا ئی جی معطل شرجیل میمن قیدیوں کا فرار مراد علی شاہ ملیر جیل وزیراعلی سندھ وی نیوز جیل سے قیدیوں ملیر جیل سے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔