مودی سرکار شکست کے زخم چاٹ رہی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار شکست کے زخم چاٹ رہی ہے۔
پشاور میں جرگے سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مودی سرکار کبھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیتی ہے اور کبھی گولی چلانے کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اب قیامت تک نہیں بھولے گا، اس جنگ میں اللّٰہ نے پاکستان کو عزت عطاء فرمائی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ جرگے میں شرکت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اب ہمیں پاکستان کی خوش حالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت ایک ایک قطرہ پاکستان کا حق ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو دشمن نے گھات لگا کر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، فیلڈ مارشل نے مجھے بتایا کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب بھی وطن نے پکارا ہمارا سجیلا جوان اپنے بچوں کو چھوڑ کر سرحد پہنچا، معاشی میدان میں بھی پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 4 ممالک کا دورہ کر کے آیا ہوں، چاروں پاکستان کی جیت پر بہت خوش ہیں، آج وقت ہے کہ پوری قوم متحد ہے، ہمیں ملک کے لیے کڑے فیصلے کرنے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہمیں فیصلہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، فیصلہ کرنا ہے کہ کیسے ہم پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ہمیں پاکستان کی خوش حالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت ایک ایک قطرہ پاکستان کا حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا اعظم شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔