Daily Ausaf:
2025-09-18@13:51:57 GMT
پاکستانی معیشت کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے اور رقم کی منظوری مضبوط مالی پائیداری کے لیے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، یہ پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔
اعلامیے کے مطابق پروگرام سے مالیاتی خسارے اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے، ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
اے ڈی بی نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1966 سے اب تک 52 ارب ڈالر سے زائد کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔