معرکہ حق تاریخی فتح : پاکستانکو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے ‘ دفاعی بجٹ میں اضافہ ضرورت وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی اداروں سے کرپشن کے انسداد اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے تمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے لائی گئی فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جد و جہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے محصولات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لیے آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن کا نظام جلد نافذ العمل کیا جائے گا۔ عام صارفین کی سہولت کے لیے دیجیٹل ٹیکس ریٹرن کے نظام کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں متعارف کرنے کے عمل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل گرائے۔ دس مئی کو بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔ بھارتی رویئے نے کئی ممالک کو پاکستان کیلئے نیوٹرل کیا۔ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کی بجائے الٹا حملہ کر دیا۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات کیلئے پاکستان تو تیار ہے لیکن بھارت لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی شرمندہ اور مشکل میں ہے۔ کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ مودی کے بیانات شکست خودہ انسان کے ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ دوران جنگ اسرائیلی ایکسپرٹ بھارت میں موجود تھے۔ چین جیسا قابل اعتماد کوئی دوست نہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ ان کے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ (ن) سے والہانہ محبت اور اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیس لیس کسٹمز کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کے شہباز شریف مسلم لیگ کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب
گلگت( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نےگلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں سکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
امن و امان کی صورتحال ترجیح ،خیبر پختونخوا کی بہتری کیلیے ہم مل بیٹھنے کو تیار ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔
مزید :