پاک بھارت جنگ بندی اطمینان کا باعث، امید ہے سیز فائر مستقل ہوگا، ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی اطمینان کا باعث ہے، امید ہے یہ سیز فائر مستقل ہوگا۔
آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پریشان کن تھی، ہم نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تہذیب اور اقدار کے حامل برادر ملک ہیں، اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت جنگ بندی تک صدر رجب طیب اردوان سیز فائر وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ بندی تک صدر رجب طیب اردوان سیز فائر وی نیوز
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔