بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کررہا ہے، عالمی برادری خاموشی توڑے، بلاول بھٹو نے مودی سرکار کو بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی اور عسکری امداد کی جارہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہے۔ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورت حال کا واحد حل مذاکرات ہیں، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، بھارت اس کے لیے ماحول پیدا کرے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار، دنیا مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے لیے امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے کردار ادا کیا، جسے ہم سراہتے ہیں، آئندہ اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے حالات کو درست کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، اس لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی آبی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہر صورت اپنے حقوق کا دفاع کرے گا، کیوں کہ ہمیں آبی دہشتگردی قبول نہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے، کیوں کہ یہ تنازع کی اصل جڑ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل جس طرح فلسطین میں غیرقانونی آبادکاری کررہا ہے، بھارت ایسا ہی مقبوضہ کشمیر میں کررہا ہے۔ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ یہ نیتن یاہو کی کاپی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں، امن یا تباہی، گجرات کا قصائی اب مقبوضہ کشمیر میں عوام کا خون بہا رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کے خلاف شکایتوں کی لمبی لسٹ ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی، جس کا ہم نے دفاع کیا، ہم چاہتے تو بھارت کے 20 جہاز مار گرا سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 جہاز گرائے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کرے گی تو یہ کشیدگی کا باعث بنے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پوری دنیا میں مذمت ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ دوبارہ کسی بھی وقت جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، حالانکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے گریز کی ہدایت
انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان بھارت کی جانب سے دہشتگردی کرانے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ بلاول بھٹو پاکستان کا موقف پانی دہشتگردی سفارتی وفد لائف لائن نیویارک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ بلاول بھٹو پاکستان کا موقف پانی دہشتگردی سفارتی وفد لائف لائن نیویارک وی نیوز انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بلاول بھٹو بھارت کے کہ بھارت کے لیے
پڑھیں:
بھارت؛ خاکروب کا مندر میں زیادتی کی شکار متعدد طالبات کو خاموشی سے دفنانے کا اعتراف
بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔
بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔
دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998 اور 2014 اسکول کی طالبات سمیت کئی خواتین کی لاشوں کو جلانے اور دفن کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
بھارتی مندر کے سابق ملازم نے اپنے اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے لاشوں کی باقیات کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں جو تحقیقات میں مددگار ثابت ہوں گئی۔
۔