Express News:
2026-07-24@06:39:52 GMT

پروفی :(Profee) پاکستان رقم بھیجنے کا جدید اور تیز طریقہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ایک اہم مسئلہ ملک میں پیسوں کی منتقلی ہے۔ بے شمار آپشنز کی موجودگی کے سبب ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آسان، محفوظ اور فائدہ مند طریقہ کونسا ہے؟ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے ہم آپ کو پروفی (Profee) کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے سہل، تیز اور شفاف طریقے سے رقم کی منتقلی کو شاندار تجربے میں تبدیل کردیتی ہے۔

پروفی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک فن ٹیک کمپنی ہے جو دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں محفوظ، قانونی اور ہموار بین الاقوامی ترسیلاتِ زر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 2017 میں قائم کی گئی اس کمپنی کی آمدنی میں سالانہ 137 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت پروفی کے صارفین کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور ہر ہفتے 10 ہزار نئے صارفین اس سے جُڑ رہے ہیں۔ کمپنی کو2024 میں Acquisition International's Global Excellence Awards  کی جانب سےBest International Money Transfer Solution کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

روایتی طریقے اب مؤثر نہیں رہے

آپ اپنی رقم بینک یا کیش پک اپ کے ذریعے پاکستان بھیج سکتے ہیں، لیکن یہ عمل اکثر غیر ضروری حد تک پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ بینک کے ذریعے رقم کی منتقلی مہنگی، وقت طلب اور غیر سہل ثابت ہوسکتی ہے۔ اکثر بینک زیادہ فیس اور غیر موافق ایکسچینج ریٹ فراہم کرتے ہیں، جو صارفین کے لیے پرکشش نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ، ان ٹرانزیکشنز میں کئی دن لگ سکتے ہیں، جس سے ان افراد کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے جنہیں فوری طور پر رقم درکار ہو۔ روایتی بینک منتقلی کے طریقۂ کار میں درکار دستاویزات بھی اکثر صارفین کے لیے الجھن کا باعث بنتی ہیں۔

نقد رقم وصول کرنے والی سروسز کی بھی ایک خاص حد ہوتی ہے۔ اکثر اوقات ان کے لیے کسی دفتر میں خود حاضر ہونا ضروری ہوتا ہے، جو ایک اضافی زحمت کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ، بڑی رقم لے کر چلنا غیر محفوظ بھی ہوسکتا ہے اور اس سے ممکنہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اسمارٹ انتخاب، محفوظ ترسیل: پروفی کے ساتھ پاکستان رقم بھیجیں، آسانی اور اعتماد کے ساتھ۔

پروفی، پاکستان پیسے بھیجنے کے لیے ایک بہترین ایپ

پاکستان میں رقم بھیجنے کے میدان میں پروفی انقلاب لارہا ہے۔ پروفی نے ترسیلات کے روایتی تصور کو بدل کر صارفین کو ایک تیز، محفوظ اور فائدہ مند آپشن فراہم کیا ہے:

پہلی ٹرانزیکشن پر خصوصی فوائد

جب آپ پروفی کے ذریعے پہلی مرتبہ پاکستان میں رقم بھیجیں گے تو آپ کو نا صرف 0 فیصد فیس بلکہ ناقابل یقین ایکسچینج پرومو ریٹ بھی ملے گا۔

کم فیس اور بہترین ریٹس

صارفین کے لیے سہولت صرف پہلی ٹرانزیکشن پر نہیں ہے بلکہ بعد میں ہونے والی ٹرانزیکشنز پر بھی فیس انتہائی کم رہتی ہے اور خودکار مانیٹرنگ نظام کے ذریعے ہمیشہ بہترین ٹرانسفر ریٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔

شفافیت

یہ سروس مکمل شفافیت کی ضمانت دیتی ہے جس میں کوئی پوشیدہ فیس نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اکثر ایسی صورتحال کا سامنا کرتے ہیں جہاں انہیں توقع سے کم رقم موصول ہوتی ہے۔ پروفی استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جو رقم منتقلی کے وقت دکھائی جائے گی وہی وصول کنندہ کو موصول ہوگی۔

ٹرانزیکشنز کے مختلف طریقے

پیسوں کی فوری منتقلی کے لیے، آپ جیز کیش، ایزی پیسہ اور بینک کارڈز کے ذریعے پاکستان رقم بھیج سکتے ہیں اور یہ کام چند ہی منٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس میں منتقلی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

آسان طریقہ کار

پروفی پاکستان میں آن لائن رقم بھیجنے کے آسان ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔ اس کا موبائل-فرینڈلی پلیٹ فارم آپ کو کہیں سے بھی، کسی بھی وقت رقم بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بھیجنے والے آسان طریقہ کار کے ذریعے باآسانی رقم بھیج سکتے ہیں جبکہ رقم کو حاصل کرنے والے فرد کو کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے، رجسٹریشن کرنے یا قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یعنی رقم بھیجنے والے اور وصول کرنے والے دونوں کے لیے آسانی ہے۔

پروفی، جو محفوظ ٹرانزیکشنز یقینی بنائے

پروفی کے لیے پیسوں کی محفوظ ٹرانزیکشز اہم ترین معاملہ ہے۔ پروفی ایک لائسنس یافتہ مالیاتی ادارہ ہے جو سخت حفاظتی اصولوں کی پیروی کرتا ہے، اس لیے آپ کی رقم ہر وقت محفوظ رہتی ہے۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان میں آن لائن رقم کیسے بھیجی جائے، تو آئیے ہم آپ کو مختصراً طریقہ کار بتاتے ہیں۔ یہ اقدامات نہایت آسان ہیں اور آپ انہیں گھر بیٹھے یا دفتر میں ملنے والے وقفے کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں

پاکستان میں آن لائن رقم بھیجنے کے لیے پروفی پر رجسٹریشن کریں؛ اپنے موجودہ رہائشی ملک اور منزل کے طور پر پاکستان کا انتخاب کریں؛ جو رقم بھیجنا چاہتے ہیں اس کا تعین کریں؛ ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں؛ اپنے وصول کنندہ کی تفصیلات درج کریں؛ اور آخر میں، ٹرانسفر کی تصدیق کریں۔

یہ واقعی اتنا ہی آسان ہے۔

پروفی کے ذریعے یورپی یونین سے کس طرح پاکستان رقم بھیجی جائے

پروفی ریفرل پروگرام کے ذریعے رقم بھیجیں اور انعام جیتیں

جب آپ پاکستان میں رقم بھیجنے کے لیے بہترین ایپس میں سے ایک پروفی پر رجسٹریشن کرتے ہیں تو آپ کو ایک ذاتی ریفرل لنک فراہم کیا جائے گا۔

اس کے بعد آپ اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتے ہیں اور ہر کامیاب ریفرل پر درج ذیل انعام حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کے دوست کو پاکستان، ازبکستان، کرغزستان، بھارت، تاجکستان، کینیا، نائجیریا، فلپائن یا برازیل میں کم از کم 200 یورو کی پہلی رقم بھیجنی ہوگی.

اس کے بعد، آپ کو 25 یورو اور آپ کے دوست کو 10 یورو ملیں گے۔

آپ جتنے چاہیں دوستوں کو مدعو کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔

اپنے دوستوں کو پاکستان میں رقم بھیجنے کا آسان طریقہ بتائیں اور انعام حاصل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پروفی پر ہی بھروسہ کیوں کریں؟

پروفی کو دنیا بھر میں قابلِ اعتماد سمجھا جاتا ہے اور اس کی پاکستان میں توسیع بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ ہزاروں پاکستانی تارکینِ وطن روزانہ پروفی پر بھروسہ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو مالی معاونت فراہم کرسکیں، کاروبار کا آغاز کرسکیں یا تحفے کے طور پر رقم بھیج سکیں۔ پروفی کو Trustpilot پر 5/  4.4کی ریٹنگ حاصل ہے، جو اسے انڈسٹری کی اعلیٰ ترین خدمات میں شامل کرتی ہے۔

پروفی، پاکستان میں رقم بھیجنے کا ایک محفوظ اور آسان طریقہ فراہم کرکے ہزاروں پاکستانیوں کی زندگی کو پرسکون اور خوشگوار بنا رہا ہے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں رقم بھیجنے رقم بھیجنے کے پاکستان رقم کرتے ہیں پروفی کے کے ذریعے سکتے ہیں کے لیے ہے اور

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ