دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، قومی استحکام کا دارومدار معاشی مضبوطی پر ہے: رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی قیادت کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی میں کمی لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
سفیر نے پہلگام واقعے کے تناظر میں کہا کہ اس واقعے کا “اسکرپٹ” پہلے سے تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد بھارت کی داخلی کمزوریوں، انتخابی دباؤ اور علاقائی تسلط کے عزائم کو پورا کرنا تھا۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں “اکھنڈ بھارت” کے نقشے کی موجودگی کو ہندوتوا پر مبنی دہشت گردانہ ذہنیت کا ثبوت قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 22 اپریل سے آج تک بھارت وہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جن کی پاکستان نے بارہا درخواست کی۔ اس کے برعکس بھارتی میڈیا اور قیادت نے فوری طور پر جنگی بیانیہ اپنایا اور معصوم شہریوں، خواتین، بچوں حتیٰ کہ مسجدوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا واضح کیا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ “افواج پاکستان اور 25 کروڑ عوام بھارتی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے اور دشمن کی غرور پر مبنی حکمت عملی کو خاک میں ملا دیا۔”
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارتی قیادت نہ صرف اپنی سیاسی جنگ ہار گئی بلکہ اس نے اپنے جدید ہتھیار، خصوصاً رافیل طیاروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے فتح کے باوجود امن کو ترجیح دی کیونکہ 1.
سفیر پاکستان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔ انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ “بنیان مرصوص” یعنی داخلی اتحاد و استحکام کا فلسفہ صرف دفاعی طاقت سے نہیں، بلکہ معاشی استحکام سے مکمل ہوگا۔
اپنے خطاب کے اختتام پر سفیر نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ آج کے دن ذاتی، فرقہ وارانہ اور سیاسی اختلافات سے بالا ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان پاکستان نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری پر زور دیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جس میں صارفین کی آبادی، نوجوان افرادی قوت، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔